اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں نے سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل کی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرنے کے دن کو ’’یوم یکجہتی فلسطین و حماس‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کے
مطابق سات اکتوبر کو ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ یکجہتی حماس
ریلیاں ہوں گی، جن میں جماعت کے قائدین فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی
کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھی ملک گیر یوم یکجہتی
فلسطین کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ
سات اکتوبر کو حماس کے ردعمل کو ایک برس پورا ہونے پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور
حماس کی حمایت میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے
بھی سات اکتوبر کو خصوصی تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
آئی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی
پوری قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ ہے۔ سات اکتوبر کو پورے ملک میں سیمینارز ہوں گے جبکہ یکجہتی ریلیاں بھی
نکالی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے حامی صرف
فلسطین ہی نہیں بلکہ ان کی جارحیت کا دائرہ لبنان تک پھیل چکا ہے، اس پر عالمی
برادری کی خاموشی اور دوہرا معیار افسوسناک ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور میں چھ اکتوبر کو
ـ پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصلیٹ تک ـ حمایت فلسطین و لبنان ریلی نکالی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، جے یو آئی (ف) بھی اس حوالے سے
خصوصی تقاریب کا اہتمام کرے گی، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کرے گی جن میں
فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ اظہار یکجتہی کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔